نئی دہلی، 3 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر دو مسافروں کو مبینہ طور پر اپنے سامان میں گولیاں لے جانے کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ اس طرح کے دو واقعات کل رپورٹ کئے گءئے جس میں پہلے واقعہ میں جے پور کے لئے پرواز پکڑنے آئی ایک خاتون کو 32ملی میٹر سطح کی ایک گولی لے جاتے پایا گیا۔سی آئی ایس ایف کے حکام کو سیکورٹی چیک کے دوران اس کے بیگ میں یہ گولی ملی۔دوسرے معاملے میں امرتسر جا رہے ایک مسافر نے اپنے ہینڈ سامان میں 32ملی میٹر کی پانچ گولیاں رکھی تھیں۔ان دونوں مسافروں کو دہلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔